خبر نامہ اسلامی مرکز— 230
1- سی پی ایس سہارن پور کی ا یک ٹیم 19 جون 2014 کو سہارن پور سینٹرل جیل گئی، اور قیدیوں کےدرمیان 200 قرآن کے ترجمے اور دوسرے دعوتی لٹریچر تقسیم کیا۔اس تقسیم میں چیف جیلر مسٹر سکسینہ خود شریک ہوئے، اور انھوں نے کہا کہ قرآن اور مولاناوحید الدین خاںکی کتابیں ہر ایک کے لئے مشعل راہ ہیں۔ مسز الپنا تلوار (صدر، بی جے پی خواتین سیل)، اور مسز ممتا ارورا (سماجی کارکن) ، ڈاکٹرذوالفان، ڈاکٹر ٹی اے چوہان، ایڈووکیٹ انیس صدیقی، مسٹر محسن بلال، مسٹر عمار خان، وغیرہ اس پروگرام میں شریک ہوئے۔ (ڈاکٹر محمداسلم خان، سہارن پور)
2- کشمیر سی پی ایس کی ایک ٹیم
3- ممبئی سی پی ایس ٹیم نے 30 اور
4- سی پی ایس دہلی کی کی ایک ٹیم نےودیا جیوتی کالج آف تھیولوجی، نئی دہلی کی دعوت پر کالج کے طلبہ کو اسلام کے بارے میں انگریزی زبان میں لکچر دیا۔ یہ پروگرام 5 ستمبر 2014 کو ہوا ۔ اس میں مسٹر رجت ملہوترا نے الرسالہ اور سی پی ایس مشن پرتقریر کی، مس سعدیہ خان نے اسلام میں جہاد کے عنوان پر لکچر دیا، مس ماریہ خان کا عنوان تھا: مذہب کا مطالعہ اسلامی نقطہ نظر سے، اور مس صوفیہ خان نے اسلام اور امن کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ تقریروں کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ چلا۔ پروگرام کے آخر میں تمام طلبہ کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور اسلام کے تعارف پر مشتمل لٹریچر بطور ہدیہ دیا گیا۔
5- دہلی کے پرگتی میدان میں
6- مشہور بدھسٹ رہنما ایچ ایچ دلائی لامہ کی جانب سے
7- ای ٹی وی اردو چینل کی ایک ٹیم
8- ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ، حیدرآباد کی جانب سے
9- عید الاضحی کے دن 6 اکتوبر 2014 کوصدر اسلامی مرکز نے عید کی مناسبت سے ایک تقریر کی، جس کا عنوان ’عید الاضحی کا پیغام‘تھا۔ تقریر کے بعد صدر اسلامی مرکزنےاپنی کتاب What is Islam کے جرمن ورژن کا اجرا کیا۔ اس کتاب کو گڈورڈ بکس (دہلی) نے جرمن زبان میں ترجمہ کرکے شائع کیا ہے۔ یہ پروگرام G-10 ، نظام الدین ویسٹ ، نئی دہلی میں منعقد ہوا- اس پروگرام میں سی پی ایس (دہلی) کے ممبران نے شرکت کی۔ اس تقریر کو مندرجہ ذیل لنک پر آن لائن سنا جا سکتا ہے:
http://cpsglobal.org/content/message-eid-al-adha-october-6-2014
10- مختلف قسم کے دعوتی تجربات وتاثرات کا ایک حصہ ذیل میں نقل کیا جاتا ہے:
فیکلٹی آف ہیومنٹیز، مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی (رام پور) کے ڈین ڈاکٹر آر آر اگروال آزاد، سی پی ایس کے لٹریچر کوپچھلے کئی سالوں سے خرید کر لوگوں کے درمیان تقسیم کر رہے ہیں۔ ابھی حال میں انھوں نے بڑی تعداد میں ترجمہ قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر خریدا ہے۔ انھوں نے صدر اسلامی مرکز کی کتاب گاڈ ارئزز، یونیورسٹی کے فاؤنڈر اور چانسلر مسٹرمحمد اعظم خان (سینئر وزیر حکومت یوپی) کو دیا تھا، جس کا ذکر منسٹر موصوف نے بطور خاص مجھ سے کیا ہے۔ (ڈاکٹر محمداسلم خان، سہارن پور)
میرا ایک دوست کچھ خدا کے انکار کرنے والوں کی وجہ سے اس شک میں پڑگیا کہ کہیں دینِ اسلام ایک دھوکا تو نہیں۔تو میں نے مذہب اور جدید چیلنج کا انگریزی ورزن گاڈ ارائزز (God Arises) اسے پڑھنے کے لئے دیا۔ اس نے اس کتاب کوبالکل غیر جانبدار (neutral) مائنڈ سے پڑھا، ایسے کہ گویا وہ مسلم نہیں ہے۔ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد اس نے اسلام کو ری ڈسکور کیا۔ (محمد انس، مظفرنگر)
Grace Fellowship Church in Atlanta, USA buys copies of the English Quran from Kaleem Sahab regularly and distributes them to people.
Some comments by seeker people :
“My name is John and I am seeking knowledge on Islam. If there is any way, shape or form that you could please help, I would greatly appreciate it.” — John Perkit, California
“Dear Sir, I wish to know more about the Quran by reading the translated version in the English language. I am 53 years of age, and in my community we have many religions. I believe it is very important to educate oneself in learning about others, whether it be studying language or religion.” — Michael Leads, Philadelphia
The hundreds of comments like the ones above which we receive, looking for the Quran online, proves the point that Muslims should devote themselves fully to disseminate God’s message among the people all over the world. (Khaja Kaleemuddin, Pennsylvania, USA)
واپس اوپر جائیں